Friday , April 28 2017
Home / ہندوستان / جرنلسٹ کو زندہ جلا دینے یو پی وزیر کی دھمکی

جرنلسٹ کو زندہ جلا دینے یو پی وزیر کی دھمکی

خوشی نگر ۔ 11 ۔ فروری : ( سیاست ڈاٹ کام ) : اترپردیش کے وزیر رادھے شیام سنگھ نے طالبان کی طرح کا طرز عمل اختیار کرتے ہوئے ایک مقامی جرنلسٹ کو جاریہ اسمبلی انتخابات کے دوران تائید نہ کرنے کی بنا زندہ جلا دینے کی دھمکی دی ۔ کشن گنج میں 4 مارچ کو رائے دہی مقرر ہے ۔ جرنلسٹ نے پولیس میں شکایت درج کراتے ہوئے موبائل آڈیو بھی پیش کیا ۔ سپرنٹنڈنٹ پولیس نے کہا کہ معاملہ کی تحقیقات کی جارہی ہیں ۔ رادھے شیام سنگھ پر ماضی میں بھی فون پر سرکاری عہدیداروں کو دھمکیاں دینے کا الزام ہے ۔۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT