Saturday , August 19 2017
Home / دنیا / جزائر سولومن میں زلزلے کے شدید جھٹکے

جزائر سولومن میں زلزلے کے شدید جھٹکے

سڈنی، 20 دسمبر (سیاست ڈاٹ کام) جنوبی بحرالکاہل سمندری ملک جزائرسولومن میں آج زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے جس کی شدت ریختر پیما  پر 6.7 تھی۔ امریکی ارضیاتی سروے کے محکمہ نے بتایا کہ آسٹریلیا کے شمال میں واقع اس جزیرے میں گزشتہ دو ہفتے سے کم وقت میں یہ دوسرا طاقتور زلزلہ ہے ۔بحرالکاہل سونامی وارننگ سینٹر نے کہا کہ زلزلے کا مرکز کرا کرا سے 120 کلومیٹر شمال مغرب میں زمین کی سطح سے 44 کلومیٹر نیچے تھا یہاں سونامی کی وارننگ نہیں ہے ۔

TOPPOPULARRECENT