Saturday , October 21 2017
Home / دنیا / جزیرہ بالی قتل میں ملوث خاتون کی سزا ء میں توسیع

جزیرہ بالی قتل میں ملوث خاتون کی سزا ء میں توسیع

دینپاسر (انڈونیشیاء) ۔ 15مئی (سیاست ڈاٹ کام) انڈونیشیا کی ایک عدالت نے ایک آسٹریلیائی خاتون کی سزاء کی میعاد میں اضافہ کردیا ہے جس نے جزیرہ بالی میں ایک پولیس اہلکار کو ہلاک کردیا تھا۔ 46 سالہ سارہ کنور کو مارچ میں 4 سالہ قید کی سزاء سنائی گئی تھی کیونکہ اس نے اپنے برطانوی ڈی جے بوائے فرینڈ کے ساتھ پولیس آفیسر ویان سودارسا کو جزیرہ کے ساحل سمندر پر ہلاک کردیا تھا۔ برطانوی بوائے فرینڈ 34 سالہ ڈیوڈ ٹیلر کو چھ سال کی سزائے قید سنائی گئی ہے۔ اس طرح سارہ کنور کی سزاء کی میعاد کو چار سال سے بڑھا کر پانچ سال کردیا گیا ہے۔ جزیرہ بالی مسلم اکثریت والے ملک انڈونیشیاء میں ہندوؤں کی اکثریت والا علاقہ ہے۔ اسے سیاحوں کی جنت بھی کہا جاتا ہے۔ یہاں پر چھوٹے موٹے جرائم کا ارتکاب اکثر ہوتا ہے لیکن قتل جیسے جرائم کا ارتکاب شاذونادر ہی ہوتا ہے۔

TOPPOPULARRECENT