Sunday , September 24 2017
Home / جرائم و حادثات / جسم فروشی کا الزام لگانے پر خاتون کا اقدام خودکشی

جسم فروشی کا الزام لگانے پر خاتون کا اقدام خودکشی

حیدرآباد ۔ /13 جولائی (سیاست نیوز) اسپیشل آپریشن ٹیم کی کارروائی سے پریشان خاتون کے اقدام خودکشی سے پولیس کے حلقوں میں سنسنی پھیل گئی ۔ بتایا جاتا ہے کہ ایک 26 سالہ خاتون نے اپنے ہاتھوں کی نسوں کو کاٹنے کی کوشش کی اور خود ہلاک ہونا چاہتی تھی ۔ تاہم پولیس نے اسے بچالیا اور اس خاتون نے ایس او ٹی پولیس کو اس کا ذمہ دار ٹھہرایا ۔ یہ واقعہ ایک ایسے وقت سامنے آیا ہے جب پولیس کمیونٹی پولیسنگ کے اقدامات میں مزید ترجیحات کواہمیت دے رہی ہے اور یہ واقعہ پولیس کے اقدامات پر کاری ضرب تصور کیا جارہا ہے ۔ 26 سالہ خاتون کا کہنا ہے کہ /14 جون کے دن کی گئی کارروائی میں ایس او ٹی نے اس خاتون پر چلن اور جسم فروشی ثابت کردیا جبکہ اس کاروبار سے اس کا دور دور تک تعلق نہیں اور نہ ہی وہ کسی گراہک کے ساتھ جارہی تھی بلکہ موٹر سیکل پر اس کا ساتھی تھا ۔ اس وقت اس متاثرہ خاتون کو رات بھر پولیس اسٹیشن میں رکھنے کے بعد دوسرے دن اسٹیٹ ہوم منتقل کردیا گیا ۔ جب وہ اسٹیٹ ہوم سے باہر آئی تو اس نے مائیلاردیوپلی علاقہ میں واقع اپنی بہن کے مکان کا رخ کیا اور خودکشی کی کوشش کی ۔ میڑچل کے علاقہ میں اس خاتون کو حراست میں لیا گیا تھا ۔ اس خاتون کا کہنا ہے کہ ایس او ٹی نے اس کے مستقبل کو تباہ کردیا اور اس کی زندگی برباد کردی ۔ خاتون نے ایس او ٹی کے عہدیداروں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ۔

TOPPOPULARRECENT