Tuesday , August 22 2017
Home / جرائم و حادثات / جسم فروشی کا اڈہ بے نقاب ، دو آرگنائزرس اور خاتون گرفتار

جسم فروشی کا اڈہ بے نقاب ، دو آرگنائزرس اور خاتون گرفتار

سیل فونس و نقد رقم ضبط ، سائبرآباد اسپیشل آپریشن پولیس کی کارروائی
حیدرآباد /11 جولائی ( سیاست نیوز ) سائبرآباد کی اسپیشل آپریشن ٹیم نے جسم فروشی کے ایک ریاکٹ کو بے نقاب کردیا اور دو آرگنائزر بشمول ایک خاتون کو گرفتار کرلیا ۔ ایس او ٹی نے خفیہ اطلاع پر کاررائی کرتے ہوئے سنت نگر کے پی ایچ پی علاقہ میں دھاوا کرتے ہوئے اس ریاکٹ کو بے نقاب کردیا ۔ اس مکان میں لڑکیوں کو کرایہ پر حاصل کرتے ہوئے ان کے جسم کی نمائش اور جسم فروشی کروائی جارہی تھی ۔ ایس او ٹی نے اپنے دھاوے میں آرگنائزرس کے علاوہ 5 سیل فون اور 11720 روپئے نقد رقم کو ضبط کرلیا ۔ یہ قحبہ گیری کا اڈہ انتہائی رازدارانہ انداز میں چلایا جارہا تھا اور قریبی جان پہچان کے گراہکوں کو ہی راغب دیا جارہا تھا ۔ ایس او ٹی نے گرفتار آرگنائزرس کو مزید کارروائی کیلئے کوکٹ پلی ہاوزنگ بورڈ پولیس کے حوالے کردیا ۔

TOPPOPULARRECENT