جسم فروشی کا ریاکٹ بے نقاب

   

حیدرآباد : /4 جنوری (سیاست نیوز) اسپیشل آپریشن ٹیم ایل بی نگر زون نے جسم فروشی کے ریاکٹ کو بے نقاب کرتے ہوئے خاتون آرگنائزر اور گاہک کو گرفتارکرلیا ۔ جے پوری کالونی میں ایک مکان میں جسم فروشی کا کاروبار جاری تھا ۔ خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے دھاوا کیا ۔ اس کارروائی میں جسم فروشی کا کاروبار کرنے والا اصل سرغنہ آرگنائزر مفرور ہوگیا ۔ پولیس نے 30 سالہ ورا لکشمی ساکن ممتا نگر ایل بی نگر معاون آرگنائزر کے علاوہ 21 سالہ جے کرشنا پرتو ساکن ای سی آئی ایل کو گرفتار کرلیا ۔ پولیس نے بتایا کہ 45 سالہ جی وینکٹا سوامی جو اصل سرغنہ ہے فرار بتایا گیا ہے ۔ پولیس نے جسم فروشی کے ریاکٹ سے دو لڑکیوں کو آزاد کروایا ۔ ع