Wednesday , August 23 2017
Home / جرائم و حادثات / جسم فروشی کے اڈوں پر دھاوے، 14عورتوں کو بچالیا گیا،13دلال گرفتار

جسم فروشی کے اڈوں پر دھاوے، 14عورتوں کو بچالیا گیا،13دلال گرفتار

حیدرآباد۔/24اگسٹ، ( پی ٹی آئی) سائبرآباد پولیس نے مختلف محلہ جات میں واقع جسم فروشی کے اڈوں پردھاوے کرتے ہوئے 14عورتوںاور لڑکیوں کو بچالیا اور 13دلالوں کو گرفتار کرلیا گیا۔ سائبر آباد پولیس کے ایک اعلامیہ کے مطابق ’’ سائبر آباد ایسٹ کو ایک خصوصی مہم ٹیم کے اہلکاروں نے باوثوق ذرائع سے خفیہ اطلاعات ملنے کے بعد سرورنگر، چیتنیہ پوری، میڈی پلی، نریڈ میٹ اور ملکاجگری پولیس اسٹیشنوں کے حدود میں واقع جسم فروشی کے اڈوں پر دھاوا کیا۔‘جہاں اس کاروبار میں ملوث 14 عورتوں اور لڑکیوں کو بچاتے ہوئے 13 دلالوں کو گرفتار کرلیا گیا۔‘
کمسن سارقین کی ٹولی گرفتار
حیدرآباد۔ 24 اگست (سیاست نیوز) گوپال پورم پولیس کے کرائم اسٹاف نے سرقہ کی وارداتوں میں ملوث چار رکنی ٹولی بشمول تین کم عمر سارقین کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے بتایا کہ سارقین کی ٹولی شہر حیدرآباد اور سائبرآباد کے مختلف مقامات پر پلسر اور ہیرو ہونڈا پیشن 14 بائیکس کا سرقہ کیا تھا۔ پولیس نے اس ٹولی کے سرغنہ کے ششی کمار اور اس کے تین کم عمر ساتھیوں کو گرفتار کرتے ہوئے ان کے قبضہ سے 14 مسروقہ موٹر سائیکلیں ، لیاپ ٹاپ اور دیگر اشیاء برآمد کرلیا۔

TOPPOPULARRECENT