Wednesday , September 20 2017
Home / شہر کی خبریں / جسٹس جوزف چیف جسٹس حیدرآباد ہائیکورٹ مقرر

جسٹس جوزف چیف جسٹس حیدرآباد ہائیکورٹ مقرر

حیدرآباد ۔ /14 اکٹوبر (سیاست نیوز) مسٹر جسٹس کے ایم جوزف کو حیدرآباد ہائیکورٹ کا چیف جسٹس مقرر کیا جارہا ہے ۔ قبل ازیں وہ اترکھنڈ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اور کیرالا ہائیکورٹ کے جج بھی رہ چکے ہیں ۔ جسٹس جوزف کا تعلق کوچی کیرالا سے ہے ۔ اور ان کے والد جسٹس کے کے میتھیو بھی سپریم کورٹ آف انڈیا کے جج رہ چکے ہیں ۔ کیندرودیالیہ کوچی سے مسٹر جسٹس جوزف نے سیکنڈری بورڈ کی تعلیم حاصل کی ۔ بعد ازاں چینائی لوئیلا کالج اور ایرناکلم گورنمنٹ لا کالج سے قانون کی تعلیم حاصل کی ۔ /12 جنوری  1982 ء کو بحیثیت پریکٹیسینگ ایڈوکیٹ کی حیثیت سے دہلی ہائیکورٹ بار اسوسی ایشن میں شمولیت اختیار کی اور وہ کیرالا ہائیکورٹ میں بھی اپنی خدمات انجام دی ۔ 1986 ء میں بڑے پیمانے پر مقدمات کی سماعت کیلئے انہیں نامزد کیا جارہا تھا اور انہوں نے دستور ، رٹ درخواستیں وغیرہ میں مہارت حاصل کی ہے ۔ /14 اکٹوبر2004 ء کو انہیں کیرالا ہائیکورٹ کا جج مقرر کیا گیا اور /18 جولائی سال 2014 ء کو صدرجمہوریہ نے انہیں اتراکھنڈ ہائیکورٹ کا چیف جسٹس مقرر کیا اور وہاں پر خدمات انجام دے رہے ہیں ۔ باوثوق ذرائع نے بتایا کہ حیدرآباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کا عہدہ مسلسل مخلوعہ ہونے کے سبب کارگزار چیف جسٹس کی خدمات حاصل کی جارہی تھی ۔ صدرجمہوریہ نے جسٹس کے ایم جوزف کو حیدرآباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کی حیثیت سے نامزد کرنے کا اشارہ دیدیا ہے اور اندرون دو یوم ان کا تقرر کا اعلان متوقع ہے ۔

TOPPOPULARRECENT