Tuesday , August 22 2017
Home / کھیل کی خبریں / جسٹس مڈگل فیفا کی گورننگ کمیٹی میں شامل

جسٹس مڈگل فیفا کی گورننگ کمیٹی میں شامل

نئی دہلی 15 مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستانی فٹبال اور عدلیہ کیلئے ایک بڑی کامیابی میں فٹبال کے عالمی ادارہ فیفا نے جسٹس مکل مڈگل کو اپنی گورننگ کمیٹی کا نائب صدر نشین بنایا ہے ۔ سابق چیف جسٹس پنجاب و ہریانہ ہائیکورٹ نے کہا کہ وہ اپنی نامزدگی سے با خبر ہیں۔ جسٹس مڈگل نے آئی پی ایل اسپاٹ فکسنگ تحقیقات کی قیادت کی تھی ۔ جسٹس مڈگل نے کہا کہ انہوں نے ویب سائیٹ پر اس تقرر کے تعلق سے دیکھا ہے لیکن انہیں ابھی تک اس سلسلہ میں باضابطہ اطلاع نہیں ملی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ ان کیلئے اعزاز ہے اور یہ ہندوستانی عدلیہ کیلئے بھی بڑی بات ہے ۔ جسٹس مڈگل دہلی کے فیروز شاہ کوٹلہ اسٹیڈیم میں آئی پی ایل کے میچس اور بین الاقوامی کرکٹ میچس کے انعقاد کی نگرانی بھی کر رہے ہیں۔ انہوں نے اشارہ دیا کہ وہ یہ ذمہ داری سنبھالیں گے ۔ دہلی اینڈ ڈسٹرکٹ کرکٹ اسوسی ایشن میں جسٹس مڈگل کی مصروفیات 27 مئی کو ختم ہونے والی ہیں۔ حال ہی میں انہیں اسی طرح کی ذمہ داری ایشین فٹبال فیڈریشن کی جانب سے سونپی گئی ہے اور انہوں نے پہلے ہی ایشین فٹبال فیڈریشن سے بات چیت کی ہے ۔ فیفا کی گورننگ کمیی کے صدر نشین سابق یوروپین کورٹ آف جسٹس کے ایڈوکیٹ جنرل پرتگال کے لوئی مکیل مڈیورا ہونگے ۔ جسٹس مڈگل اور مڈیورا فیفا کی بین الاقوامی نظرثانی کمیٹی کے سربراہ ہونگے جو بڑے فیصلے کریگی ۔

TOPPOPULARRECENT