Sunday , June 25 2017
Home / ہندوستان / جسٹس کاٹجو نے گاؤ رکھشکوں کو آئینہ دکھایا

جسٹس کاٹجو نے گاؤ رکھشکوں کو آئینہ دکھایا

نئی دہلی7 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) سپریم کورٹ کے سابق جج مارکنڈے کاٹجو نے راجستھان کے الور میں گاؤ رکھشا کے نام پر مبینہ طورپر ایک شخص کو مارڈالنے کے واقعہ پر گاؤ رکھشکوں پر شدید تنقید کرتے ہوئے آج کہا کہ گاؤ ماتا سے محبت اور عقیدت رکھنے والے لوگ گائے کی فلاح و بہبود سے متعلق حقیقی مسائل پر توجہ دینے میں ناکام ہیں۔ انہوں نے کہاکہ گائے جب دو دھ دینا بند کردیتی ہے ، تو اسے سڑکوں پر چھوڑ دیا جاتا ہے ، جو سڑکوں پر بھوک و پیاس سے بے حال گھومتی رہتی ہے یا گلیوں میں گندگی کھاتی ہے ۔ کیا اس طرح کوئی اپنی ماں کو اپنے گھر سے بھگاتا ہے اور بڑھاپے میں انہیں بھوک و پیاس سے دوچار چھوڑتا ہے ؟ کیا بھوک سے گائے کی موت گاؤ کشی کے مترادف نہیں ہے؟۔

 

محمد اخلاق دادری قتل کیس کے
دو ملزمین ضمانت پر رہا
الہ آباد ۔ 7 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) الہ آباد ہائیکورٹ نے دادری میں محمد اخلاق قتل کیس کے دو ملزمین کی ضمانت منظور کرتے ہوئے رہا کردیا۔ گاؤکشی کے شبہ میں زائد از ایک سال قبل ہجوم نے محمد اخلاق کو زدوکوب کرکے ہلاک کیا تھا۔ جسٹس اومیش چندرا سریواستو کی ایک رکنی جج کی بنچ نے کل ارون اور پنیت کی ضمانت منظور کی۔ ان دونوں کو گریٹر نوئیڈا کی جیل میں رکھا گیا ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT