Friday , September 22 2017
Home / اضلاع کی خبریں / جشن میلادالنبی ﷺ و جلسہ نعتیہ مشاعرہ

جشن میلادالنبی ﷺ و جلسہ نعتیہ مشاعرہ

جڑچرلہ /14 ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) جڑچرلہ بادے پلی میں بروز اتوار بتاریخ 13 ڈسمبر کو بمکان ڈاکٹر محمد حسن الدین چشتیؒ محلہ فضل بنڈہ بادے پلی میں منعقد ہوگا ۔ زیر نگرانی مولانا حافظ و قاری سید شرف الدین سجادہ نشین ، حضرت سید شاہ امیرالدین مرزائیؒ ، حیدرآباد جشن میلادالنبی ﷺ و منقبتی و نعتیہ مشاعرہ کا انعقاد عمل میں آئے گا ۔ جلسہ ٹھیک بروز اتوار بعد نماز عشاء سے آغاز ہوگا ۔ جس کی نگرانی حضرت شرف الدین چشتی مرزائی کریں گے ۔ قرات کلام پاک محمد معزالدین کی ہوگی ۔ مہمان خصوصی کی حیثیت سے محمد خواجہ بابا وٹیم شریف محمد نصیرالدین آمنگل محمد شیخ معین الدین ناگرکرنول ، محمد سلطان چشتی ، محمد عبدالصمد چشتی ہوں گے ۔ منقبتی مشاعرہ میں جڑچرلہ کے شعراء اکرام اپنا کلام سنائیں گے ۔ جعفرکاظمی ضیاء سلطانی ، معز سلطانی ، ممتاز حسین نقشبندی ، محبت علی منان ، حبیب الدین حبیب ، باسط مظہری ، سلطان پشاہ اپنا منقبتی و نعتیہ کلام پیحش کریں گے ۔ ناظم مشاعرہ جناب جلیل رضا مشاعرہ کی نظامت کریں گے ۔ عامتہ المسلمین بادے پلی و جڑچرلہ سے گذارش ہیکہ اس جلسہ میلاد النبی ﷺ اور منقبتی و نعتیہ مشاعرہ میں شرکت کرنے کی اپیل کی ہے ۔ بعد مشاعرہ کے محفل سماع ہوگا جو رات دیر گئے شب جاری رہے گا ۔ داعی محفل محمد معزالدین محلہ فضل بنڈہ کنوینر جلسہ و مشاعرہ نے عامتہ المسلمین سے شرکت کی خواہش کی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT