Saturday , August 19 2017
Home / اضلاع کی خبریں / جشن یوم ولادت حضرت سیدقادر لنگا جگت گرو ؒ کوتالم

جشن یوم ولادت حضرت سیدقادر لنگا جگت گرو ؒ کوتالم

ادونی ۔ 7 ۔ اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) سید شاہ صاحب پیر حسینی نائب سجادہ نشین آستانہ ٔ عالیہ کوتال شریف کی اطلاع کے بموجب 8اپریل بروز جمعہ بعد نماز عصر 396واں جشن یوم ولادت حضرت سیدقادر لنگا جگت گرو ؒ کوتالم کا انعقاد عمل میں آئے گا۔ اس موقع پر بعد نماز عصر فاتحہ خوانی ، شجرہ خوانی ، سلام و تقسیم تبرکات بدست حضرت سجادہ نشین صاحب ہوگا۔ بعد نماز مغرب تناول طعام ، اور بعد نماز عشاء محفل سماع منعقد ہوگا۔ دوسری نشست میں بتاریخ 9اپریل بروز ہفتہ بعد نماز عصر مسجدقادِر کی سنگ ِ بنیاد رکھی جائے گی۔ یہ سنگِ بنیاد سید شاہ گیسو دراز خسرو حسینی سجادہ نشین درگاہ حضرت خواجہ بندہ نواز ؒ کے ہاتھوں رکھی جائے گی۔ سنگِ بنیاد کی تقریب میں مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے سید شاہ حسن شبیر حسینی سجادہ نشین درگاہ حضرت خواجہ گنج بخش ، گلبرگہ شریف ، سید شاہ اسداللہ حسینی، سجادہ نشین درگاہ حضر ت خواجہ ابوالفیض بیدر اور سید شاہ علی اکبر نظام الدین حسینی صابری ، سجادہ نشین درگاہ حضرت شاہ خاموش ؒ حیدرآباد شرکت کرینگے۔ اس موقع پر سید شاہ قدیر پاشاہ حسینی سجادہ نشین آستانہ عالیہ کوتالم، سید شاہ ثانی زین العابدین حسینی ، سید شاہ خواجہ معین الدین حسینی وغیرہ شریک رہینگے ۔ اس موقع پر نائب سجادہ نشین متولی و ٹرسٹی درگاہ حضرت قادر لنگا جگت گرو کوتالم سید شاہ سید شاہ صاحب پیر حسین نے عوام الناس سے خواہش کی ہے کہ یوم ولادت کے باسعادت اور سنگ بنیاد مسجد قادِرکے موقع پر شریک ہوکر ثواب دارین حاصل کریں۔

TOPPOPULARRECENT