Thursday , June 29 2017
Home / ہندوستان / جعلی اسناد والی نوکریوں کو برخاست کردیں

جعلی اسناد والی نوکریوں کو برخاست کردیں

نئی دہلی 15 جون (سیاست ڈاٹ کام) مرکز نے کہا ہے کہ جو ملازمین نے جعلی اسناد کو استعمال کرتے ہوئے نوکریاں حاصل کئے، اُنھیں برطرف کردیا جائے۔ درج فہرست طبقات اور درج فہرست قبائیل کے جعلی سرٹیفکٹ استعمال کئے جانے کی اطلاعات آئی ہیں۔ سرکاری ڈاٹا سے معلوم ہوا ہے کہ اِس طرح کہ کئی معاملے موجود ہیں۔ چنانچہ مرکزی حکومت کے تمام محکمہ جات سے اُن کے تحت آنے والے مختلف اداروں سے اِس طرح کے تقررات سے متعلق تفصیلات جمع کئے جائیں۔ اِس اقدام کی اِس لحاظ سے اہمیت ہے کہ زائداز 1,800 تقررات ذات پات کے جعلی سرٹیفکٹ کے ذریعہ حاصل کئے گئے۔ اِن میں سے زیادہ تر تقررات مالیاتی شعبوں جیسے پبلک سیکٹر ، بینکوں اور بیمہ کمپنیوں میں ہوئے ہیں۔ موجودہ قواعد کے مطابق اگر کوئی سرکاری ملازم جھوٹی معلومات یا جعلی سرٹیفکٹ پیش کرتے ہوئے نوکری کے حصول میں کامیاب ہوا ہے تو جیسے ہی اِس کا انکشاف ہو اُسے سرویس سے ہٹادیا جانا چاہئے۔

 

ایمس نے ایم بی بی ایس انٹرنس ٹسٹ کے نتائج کا اعلان کردیا
نئی دہلی 15 جون (سیاست ڈاٹ کام) ایمس نے آج اپنے ایم بی بی ایس آن لائن انٹرنس ٹسٹ کے نتائج کا اعلان کیا جبکہ حکومتی پیانل نے پرچہ سوالات کا افشاء ہونے کے الزامات مسترد کردیئے۔ جملہ 2,84,737 امیدوار شریک ہوئے جن میں سے 4,905 کوالیفائی ہوئے اور ایمس میں کونسلنگ سیشن کے لئے اہل ہیں۔ ڈاکٹر اشوک کمار جریال ، ہیڈ آف اگزامس نے کہاکہ ایمس نئی دہلی نے اپنی تاریخ میں پہلی مرتبہ اِس سیشن کے لئے 100 اسٹوڈنٹس کو داخلہ دے گا۔

 

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT