Monday , August 21 2017
Home / جرائم و حادثات / جعلی تعلیمی اسناد کی تیاری و فروخت پر خاتون گرفتار

جعلی تعلیمی اسناد کی تیاری و فروخت پر خاتون گرفتار

نقلی اسناد، کمپیوٹر، پرنٹر اور دیگر اشیاء ضبط، ٹاسک فورس کی کارروائی
حیدرآباد ۔ /14 جولائی (سیاست نیوز)  جعلی تعلیمی سرٹیفکیٹس کی تیاری اور اسے فروخت کرنے میں ملوث ایک خاتون کو ٹاسک فورس ویسٹ زون ٹیم نے گرفتار کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 42 سالہ  ٹی ناگامولی  ساکن ایس آر نگر بی کے گوڑہ سال 2005 ء میں ملہ پورہ علاقہ سے اپنے شوہر اور بچوں کے ساتھ حیدرآباد منتقل ہوئی تھی اور وہ سابق میں ماڈل اکیڈیمی اور سواتی انسٹی ٹیوٹ واقع امیرپیٹ میں کونسلر کی حیثیت سے ملازمت کیا کرتی تھی ۔ ناگامولی نے ایس آر نگر جیسے پاش علاقہ میں نندی ولا اپارٹمنٹ میں 10800 روپئے میں کرایہ کا فلیٹ حاصل کیا لیکن وہ مالی پریشانیوں کا شکار ہونے کی وجہ سے کرایہ وقت پر ادا نہیں کررہی تھی ۔ آسانی سے روپئے کمانے کی غرض سے ناگامولی نے ملک کے مختلف یونیورسٹیز کے جعلی تعلیمی سرٹیفکیٹس تیار کرنے لگی اور انہیں فی سرٹیفکیٹ 40 تا 75 ہزار روپئے میں فروخت کیا کرتا تھی ۔ گرفتار خاتون جعلسازی کے ذریعہ تیار کئے گئے تعلیمی سرٹیفکیٹس کو اپنے ایجنٹس کے ذریعہ فروخت کیا کرتی تھی ۔ ٹاسک فورس نے خاتون کو گرفتار کرتے ہوئے اس کے قبضے سے 33 جعلی تعلیمی سرٹیفکیٹس ، کمپیوٹر ، پرنٹر اور دیگر اشیاء برآمد کرلیا ۔ اور اسے ایس آر نگر پولیس کے حوالے کردیا ۔

TOPPOPULARRECENT