Friday , September 22 2017
Home / جرائم و حادثات / جعلی نوٹ اور ہیروئین کے مقدمہ میں ایک شخص گرفتار

جعلی نوٹ اور ہیروئین کے مقدمہ میں ایک شخص گرفتار

شمس آباد /21 جولائی ( سیاست نیوز ) شمس آباد پولیس نے جعلی نوٹ بنانے اور ہیروئین فروخت کرنے والے اصلی شخص کو گرفتار کرکے عدالتی تحویل میں بھیج دیا ۔ تفصیلات کے بموجب کمال الدین 45 سالہ ساکن شمس آباد متوطن کلکتہ جو شمس آباد کے موضع تونڈپلی میں ایک مکان میں جعلی نوٹ چھاپ کر مارکٹ میں جعلی نوٹ چلانے کی کوشش میں تھا اور ساتھ ہی ہیروئین ڈرگس بھی فروخت کر رہا تھا ۔ جاریہ سال کے جون ماہ میں اس کے ساتھی کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے جعلی نوٹ ، پرنٹر ، کمپیوٹر 100 گرام ہیروئین و دیگر ایشاء کو ضبط کرکے عدالتی تحویل میں بھیج دیا گیا تھا اور اس وقت سے وہ مفرور تھا کمال الدین کو آج صبح گرفتار کرکے عدالتی تحویل میں بھیج دیا گیا ۔

TOPPOPULARRECENT