Tuesday , August 22 2017
Home / جرائم و حادثات / جعلی ویزا پر سفر کرنے والا شخص گرفتار

جعلی ویزا پر سفر کرنے والا شخص گرفتار

شمس آباد /8 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ شمس آباد ایمگریشن حکام نے جعلی ویزا پر شارجہ سے واپس آنے والے مسافر کو گرفتار کرکے پولیس کے حوالے کردیا ۔ تفصیلات کے بموجب عبدالرحمن منور ساکن کرناٹک 3 ڈسمبر کو شمس آباد ایرپورٹ سے شارجہ کیلئے روانہ ہوا جہاں اس نے ایمریگریشن چیکنگ میں جب پاسپورٹ پیش کیا تو اس کا ویزا پھٹا ہوا تھا ۔ عبدالرحمن ویزٹ ویزا پر گیا اور فلائیٹ میں اس نے ویزٹ ویزا کو نکال کر ایمپلائیمنٹ چسپاں کرنے کی کوشش کی جس میں ویزا چسپا کیا ہوا پیپر پھٹ گیا جس کو جوڑنے میں وہ ناکام ہوگیا ۔ انٹرنیشنل ایرپورٹ ایمگریشن حکام نے اسے شمس آباد آر جی آئی پولیس کے حوالے کردیا ۔ شمس آباد پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ۔

TOPPOPULARRECENT