Thursday , September 21 2017
Home / جرائم و حادثات / جعلی ویزا پر سفر کرنے والی خاتون گرفتار

جعلی ویزا پر سفر کرنے والی خاتون گرفتار

شمس آباد ۔ 10 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز ) : راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ شمس آباد ایمیگریشن حکام نے جعلی ویزار پر سفر کرنے والی خاتون کو گرفتار کر کے شمس آباد آر جی آئی پولیس کے حوالہ کردیا ۔ تفصیلات کے بموجب راجندرن ریجی 30 سالہ ساکن کیرالا آج صبح شمس آباد ایرپورٹ سے مسقط جانے کی کوشش کررہی تھی کہ ایمیگریشن چیکنگ کے دوران اس کے پاس سے ویزٹ اور ایمپلائمنٹ ویزا برآمد ہوا ۔ جس پر اسے گرفتار کر کے شمس آباد آر جی آئی پولیس کے حوالہ کردیا ۔ سرینواس سب انسپکٹر نے قانون کے خلاف مقدمہ درج کر کے عدالتی تحویل میں دیدیا ۔۔

TOPPOPULARRECENT