Tuesday , September 19 2017
Home / جرائم و حادثات / جعلی ویزا پر سفر کرنے والے دو مسافر گرفتار

جعلی ویزا پر سفر کرنے والے دو مسافر گرفتار

شمس آباد 4 ڈسمبر (سیاست نیوز) راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ شمس آباد ایمگریشن حکام نے جعلی ویزا پر سفر کرنے والے دو افراد کو گرفتار کرکے شمس آباد آر جی آئی پولیس کے حوالہ کردیا۔ تفصیلات کے بموجب سرینواسن 30 سالہ ساکن ٹاملناڈو اور گویند راج 21 سالہ ٹامل ناڈو شمس آباد ایرپورٹ سے شارجہ جانے کی کوشش کررہے تھے، ایمگریشن چیکنگ کے دوران دونوں کے ویزے جعلی پائے گئے جس پر ایمگریشن حکام نے انھیں حراست میں لیتے ہوئے پولیس کے حوالہ کردیا۔ شمس آباد آر جی آئی پولیس نے دونوں کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے انھیں عدالتی تحویل میں دے دیا۔

TOPPOPULARRECENT