Wednesday , September 20 2017
Home / جرائم و حادثات / جعلی ویزا پر سفر کی کوشش ایک شخص گرفتار

جعلی ویزا پر سفر کی کوشش ایک شخص گرفتار

شمس آباد  /29 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ شمس آباد ایمگریشن حکام نے ایک شخص کو جعلی ویزا پر سفر کرنے پر گرفتار کرکے شمس آباد آر جی آئی پولیس کے حوالے کردیا ۔ تفصیلات کے بموجب شوکت علی 28 سالہ ساکن کرناٹک کل رات ایر انڈیا فلائیٹ کے ذریعہ شمس آباد ایرپورٹ سے دبئی جارہا تھا کہ امیگریشن چیکنگ کے دوران اس کے پاس سے دو ویزے برآمد ہوئے جو ایک ہی نمبر کے تھے ۔ ایمگریشن حکام نے اسے گرفتار کرکے شمس آباد آر جی آئی پولیس کے حوالے کردیا ۔ محمد ناصر سب انسپکٹر نے شوکت علی کے خلاف مقدمہ درج کرکے عدالتی تحویل میں بھیج دیا ۔

TOPPOPULARRECENT