Thursday , August 17 2017
Home / جرائم و حادثات / جعلی ویزا کے ساتھ خاتون گرفتار

جعلی ویزا کے ساتھ خاتون گرفتار

شمس آباد 5 جون (سیاست نیوز) راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ شمس آباد ایمگریشن حکام نے ایک خاتون کو جعلی ویزا کے ساتھ گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے بموجب رینوکا 30 سالہ زوجہ راجندر سنگھ ساکن برکت پورہ حیدرآباد کل رات شمس آباد ایرپورٹ سے سعودی عرب جانے کے لئے ایمگریشن کاؤنٹر پہنچی جہاں ایمگریشن چیکنگ کے دوران اس کے پاس سے سعودی کا ایمپلائمنٹ ویزا اور دوبئی کا ویزٹ ویزا برآمد ہوا جس پر اسے گرفتار کرکے شمس آباد آر جی آئی پولیس کے حوالہ کردیا گیا۔ رینوکا نے بتایا کہ اس نے حیدرآباد کے ایک ایجنٹ سے ایمپلائمنٹ ویزا حاصل کیا تھا جس پر اس نے اُسے دو ویزے فراہم کئے۔ اسے ایرپورٹ تک پہنچاکر ایجنٹ ویزے حوالہ کئے۔ ایجنٹ کی دھوکہ دہی کا شکار خاتون نے بھی شمس آباد آر جی آئی پولیس میں شکایت درج کرائی۔ شمس آباد آر جی آئی پولیس نے رینوکا اور ایجنٹ کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا۔

TOPPOPULARRECENT