Thursday , September 21 2017
Home / جرائم و حادثات / جعلی پاسپورٹ پر سفر کرنے والا دوسری مرتبہ گرفتار

جعلی پاسپورٹ پر سفر کرنے والا دوسری مرتبہ گرفتار

شمس آباد ۔ 9 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ شمس آباد ایمیگریشن حکام نے ایک شخص کو جعلی پاسپورٹ پر سفر کرنے پر گرفتار کر کے شمس آباد آر جی آئی پولیس کے حوالہ کردیا ۔ تفصیلات کے بموجب محمد اظہر حسین 30 سالہ 2013 میں دبئی گیا ۔ وطن واپسی کے لیے کفیل سے پاسپورٹ طلب کرنے پر کفیل نے پاسپورٹ دینے سے انکار کردیا ۔ جس کے بعد اس نے الوری مہیش کے پاسپورٹ پر اپنی تصویر چسپاں کر کے ستمبر 2015 میں عمان کے لیے روانہ ہوا جعلی پاسپورٹ پر سفر کرنے پر عمان میں اسے سات ماہ کی سزا ہوئی جس کے بعد اسے واپس ہندوستان بھیج دیا گیا ۔ ہندوستان آنے پر اسے ایمیگریشن حکام نے گرفتار کر کے پولیس کے حوالہ کردیا ۔ شمس آباد آر جی آئی پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ۔۔

 

دنڈیگل میں پولیس کو مکان سے مسخ شدہ نعش دستیاب
حیدرآباد ۔ 9 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : شہر کے نواحی علاقہ دنڈیگل میں پولیس نے ایک مکان سے نعش برآمد کرلی جو انتہائی مسخ شدہ حالت میں پائی گئی ۔ پولیس نے یہ بات بتائی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 48 سالہ شیوا کمار جو پیشہ سے فیابریکشن کا کام کرتا تھا ۔ دنڈیگل کے علاقہ میں رہتا تھا ۔ 5 مارچ کے دن یہ شخص بستی والوں کو آخری مرتبہ دیکھائی دیا اور کل سے اچانک اس کے مکان سے بدبو محسوس کرتے ہوئے مقامی عوام نے پولیس کو اطلاع دی ۔ پولیس دنڈیگل نے مقدمہ درج کرلیا اور مصروف تحقیقات ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT