Thursday , September 21 2017
Home / جرائم و حادثات / جعلی پاسپورٹ پر سفر کرنے والا شخص گرفتار

جعلی پاسپورٹ پر سفر کرنے والا شخص گرفتار

شمس آباد ۔ /20 نومبر (سیاست نیوز) راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ شمس آباد ایمیگریشن حکام نے جعلی پاسپورٹ پر سفر کرنے والے شخص کو گرفتار کرکے شمس آباد آر جی آئی پولیس کے حوالہ کردیا ۔ تفصیلات کے بموجب رمیش گوڑہ گرگولا 32 سالہ ساکن نظام آباد 2007 ء میں ویزٹ ویزا پر دبئی گیا اور غیر قانونی طور پر دیڑھ سال تک دبئی میں رہتے ہوئے ملازمت کررہا تھا جس کو دبئی پولیس نے پکڑ کر ایمیگریشن کے حوالہ کیا جس کے بعد وہ ایمرجنسی سرٹیفکیٹ پر ہندوستان واپس ہوگیا اور 2014 ء میں گوڑ گولا رمیش کے نام سے پاسپورٹ بناکر ملازمت کے لیے گیا جہاں دوبئی حکام نے اسکیننگ میں پکڑ کر دوبارہ ہندوستان واپس بھیج دیا ۔ ہندوستان آنے پر راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ ایمیگریشن حکام نے اسے پولیس کے حوالہ کردیا ۔ شمس آباد آر بی آئی پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے عدالتی تحویل میں بھیج دیا ۔

TOPPOPULARRECENT