Monday , September 25 2017
Home / جرائم و حادثات / جعلی پٹہ پاس بک کے ذریعہ اراضی فروخت کی ٹولی گرفتار

جعلی پٹہ پاس بک کے ذریعہ اراضی فروخت کی ٹولی گرفتار

سی سی ایس پولیس میں شکایت کے بعد کارروائی ، ملزمن میں باپ اور بیٹے شامل
حیدرآباد /8 جنوری ( سیاست نیوز ) جعلی پٹہ پاس بُک تیار کرتے ہوئے اراضی فروخت کرنے میں ملوث تین دھوکہ بازوں کو سنٹرل کرائم اسٹیشن (سی سی ایس ) پولیس نے گرفتار کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ بھاگیہ اماں اور نواب سوریار جنگ کے وارثوں کے درمیان ضلع رنگاریڈی ، حیات نگر منڈل کے تتیانارم ولیج کے سروے نمبر 108، 109، 110 اور 111 ، 70.39 گنٹہ اراضی کے سلسلے میں تنازعہ چل رہا تھا جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کے پرتاپ ریڈی نے بھاگیہ اماں سے رجوع ہوکر بتایا کہ وہ اس مسئلہ کی یکسوئی کرتے ہوئے اراضی کے پٹہ پاس بک فراہم کرسکتا ہے لیکن اراضی کو اس کی کمپنی ٹارس ہومس پرائیویٹ لمیٹیڈ کو فروخت کرنے کی شرط رکھی ۔ بھاگیہ نے پرتاپ ریڈی سے معاہدہ کرتے ہوئے اراضی فروخت کرنے کا ارادہ کیا اور پرتاپ ریڈی نے جعلی پٹہ پاس بک تیار کرتے ہوئے اراضی حاصل کرلیا اور اس میں 10 ایکر اراضی کو وسنتا ایجوکیشنل سوسائٹی کو فروخت کردیا ۔ جعلی پٹہ پاس بک فراہم کئے جانے کا پتہ لگنے پر بھاگیہ اماں نے معاہدہ منسوخ کردیا اور اس سلسلے میں سی سی ایس پولیس کو شکایت درج کروائی جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پرتاپ ریڈی اور اس کے دو بیٹوں کے کروناکر ریڈی اور کے نروتم ریڈی کو گرفتار کرلیا۔

TOPPOPULARRECENT