Saturday , July 22 2017
Home / ہندوستان / جعلی کرنسی معاملہ : این آئی اے نے فردجرم دائر کی

جعلی کرنسی معاملہ : این آئی اے نے فردجرم دائر کی

نئی دہلی۔ 6جون (سیاست ڈاٹ کام) قومی تفتیشی ایجنسی (این آئی اے ) نے گزشتہ مارچ میں کولکتہ میں ہندوستان کی جعلی کرنسی ضبط کئے جانے کے معاملہ میں ایجنسی کے خصوصی جج کی عدالت میں فردجرم دائر کردی ہے ۔کولکتہ پولیس نے 6مارچ کو دو افراد حبیب الرحمان عرف عبدالحنان شیخ اور فقیرال عرف آکاش کو مالدا میں شاہین ہوٹل کے نزدیک دو ہزار کے جعلی نوٹوں کے ساتھ گرفتار کیا تھا۔ ان کے قبضہ سے مجموعی طورپر 3لاکھ 90ہزار وپے کی جعلی کرنسی برآمد کی گئی تھی۔وزارت داخلہ نے اس معاملے کی سنگینی کے پیش نظر اس کی تفتیش این آئی اے کو سونپ دی ہے ۔ اس کے بعد ان
دونوں کے خلاف تعزیرات ہند کی مختلف دفعات کے تحت معاملہ درج کیا گیا تھا۔این آئی اے کے مطابق ان دونوں نے پوچھ گچھ میں یہ قبول کیا تھاکہ انہوں نے یہ نوٹ بنگلہ دیش میں داکو شیخ نامی اپنے ساتھی سے لئے تھے ۔ پوچھ گچھ کی بنیاد پر ان کے خلاف فردجرم دائر کی گئی ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT