Tuesday , August 22 2017
Home / اضلاع کی خبریں / جعلی کریڈٹ کارڈ دھوکہ دہی میں 3 افراد گرفتار

جعلی کریڈٹ کارڈ دھوکہ دہی میں 3 افراد گرفتار

بنگلور18جولائی(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مرکزی کرائم برانچ سی سی بی پولیس جعلی کریٹ کارڈ کی دھوکہ دہی کے ضمن میں تین افراد کو گرفتار کرلیا ہے ۔ گرفتار شدگان میں ایک سری لنکا کا شہری بھی شامل ہے جو جعلی کریڈٹ کے بہانہ سے دھوکہ دیکر اصلی کریڈٹ کارڈ ہولڈرس کی مالی پوزیشن سے متعلق معلومات حاصل کرتا تھا ۔ اس کے متاثرین میں ہندوستان کے علاوہ امریکہ اور جاپان کے شہری بھی شامل تھے۔ گرفتار شدگان میں جافنا سری لنکا کا 31سالہ دیوان،22سالہ نواز شریف اور 30سالہ ندیم شامل ہیں ہیں۔ پولیس کمشنر پروین سود کے بیان کے بموجب گرفتار شدگان کے قبضہ سے 36کارڈ کرافٹ سوافنگ مشینیں ،16جعلی ڈرائیونگ لائسینس،لیاپ ٹاپس اور دیگر دستاویزات ضبط کرلی گئی ہیں ۔ان دھوکہ بازوں کے قبضہ سے مختلف بینکوں کے144کریڈٹ کارڈس بھی ضبط کرلئے گئے ہیں ۔ وہ کریڈٹ ہولڈرس جو بیرون وطن قیام پذیر ہیں ان کے کریڈٹ کارڈس کی معلومات غیر قانونی طور پر ویب سائیٹس سے حاصل کرلی جاتی تھیں۔ عہدہ داران پولیس نے بینکوںکو مشورہ دیا ہے کہ کریڈٹ کارڈس دھوکہ دہی کے معاملات کی روک تھام کے لئے احتیاطی تدابیر اور طریقے استعمال کریں۔ اے ٹی ایم مشینوں کو بھی بہتر سے بہتر ٹیکنالوجی فراہم کی جائے تاکہ کسی قسم کی دھوکہ دہی نہ ہو۔

TOPPOPULARRECENT