Wednesday , September 20 2017
Home / Top Stories / جلاد باپ نے اپنی تین سال کی بیٹی کا گلا دبا کر قتل کردیا

جلاد باپ نے اپنی تین سال کی بیٹی کا گلا دبا کر قتل کردیا

دھن باد:لڑکی ہونے کی وجہہ سے برہم اور جلاد باپ نے محوخواب تین سال کی بیٹی کا گلا دبا کر قتل کردیا۔ ڈی سی کی خبر کے مطابق پولیس کے مطابق دھن باد کے گاؤں کورکوری میں پیر کی رات کو یہ واقعہ پیش آیا۔متوفی بچی کے رشتہ داروں کی شکایت پر نرسا پولیس اسٹیشن انچارج پرمیش وار پرساد گاؤ پہنچے۔

جنھوں نے نعش اپنی تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کے روانہ کردیا۔پولیس نے بتایا کہ جلاد باپ شنکر راے جوکہ منی یادیھ گاؤں کا ساکن ہے 29اپریل کو اپنے سسرال والوں کے گھر آیا جہاں پر اس کی بیوی متوفی بیٹی کے ساتھ ٹہری ہوئی تھی۔انہوں نے ہاکہ پیر کی رات کو محوخواب بیٹی کو حسرت بھری نگاہ سے دیکھنے کے بعد وہ اپنی بغل میں محوخواب بیٹی کا گلا دیا۔

انہوں نے کہاکہ پولیس کی ٹیم باپ کی گرفتاری کے لئے گاؤ ں روانہ کی جاچکی ہے۔متوفی بیٹی کی ماں جوتسنا عمر 20سال نے کہاکہ’’ لڑکی کی پیدائش سے وہ اس مارنے کی کوشش کررہا تھا۔

اپنی بیٹی کی حفاظت کے لئے میں اپنے میکے چلے ائی او ر پچھلے تین سالوں سے یہاں پر اپنے بھائیوں کے ساتھ رہ رہی تھی‘ میرے والدین کا بھی انتقال ہوگیا ہے‘‘۔جوستنا کے رشتہ داری کے مطابق دونوں کی شادی 2011میں ہوئی ‘ بیٹی کی پیدائش کے بعد شنکر اپنی بیوی سے مایوس تھا۔مگر وہ اپنے سسرال والوں کے گھر متواتر آتا جاتاتھا۔

TOPPOPULARRECENT