Friday , September 22 2017
Home / کھیل کی خبریں / جلد سبکدوش ہوجانے سائنا کا اشارہ، انجری سبب

جلد سبکدوش ہوجانے سائنا کا اشارہ، انجری سبب

نئی دہلی ، 3 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) گھٹنے کی سرجری کے بعد ٹینس ایکشن میں واپسی کرنے والی ٹاپ شٹلر سائنا نہوال کا کہنا ہے کہ کبھی کبھی انھیں ایسا محسوس ہوتا ہے کہ انجریز کے سبب اُن کا بیڈمنٹن کریئر جلد اختتام پذیر ہوسکتا ہے۔ سائنا جنھیں حال ہی میں انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کے اتھلیٹکس کمیشن کی ممبر بنایا گیا، وہ چائنا سوپر سیریز پریمیر سے ایکشن میں واپس ہورہی ہیں، جس کا آغاز 15 نومبر کو مقرر ہے۔ 26 سالہ سائنا ریو اولمپکس کیلئے روانگی سے ایک ہفتہ گھٹنے کا کچھ مسئلہ پیدا ہوگیا تھا اور وہ انجری کے ساتھ ہی گیمز میں حصہ لیں، اور اپنا سکنڈ راؤنڈ میچ ہار کر جلد خارج ہوگئیں۔ سائنا نہوال کے حوالے سے www.espn.in نے کہا: ’’ٹھیک ہے، کئی لوگ سوچتے ہوں گے کہ میرا کریئر (جلد) ختم ہوجائے گا اور میں واپسی نہیں کرپاؤں گی۔ مجھے بھی دل میں کہیں نہ کہیں احساس ہوتا ہے کہ شاید یہ میرے کریئر کا اختتامی مرحلہ ہے، دیکھتے ہیں کیا ہوتا ہے۔ آپ کبھی اندازہ نہیں کرسکتے کہ کیا ہوسکتا ہے۔‘‘ تاہم انھوں نے کہا کہ وہ سخت محنت بدستور جاری رکھیں گی، بالخصوص اپنی کمزوری والے پہلوؤں پر کام کریں گی۔ 2012 اولمپکس برونز میڈلسٹ نے کہا، ’’اگر لوگ سمجھتے ہیں کہ میرا کریئر ختم ہوچکا، تو ایک طرح سے یہ میرے لئے اچھا ہی ہے، (کیونکہ) لوگ میرے تعلق سے بہت سوچتے ہیں، شاید اب وہ نہیں سوچیں گے!‘‘ سائنا نے مزید کہا: ’’میں اگلے ایک سال کے تعلق سے سوچوں گی، اب سال بہ سال دیکھنا ہوگا۔ میں اب آئندہ 5 تا 6 سال کیلئے ٹارگٹ مقرر نہیں کروں گی۔ اگلے ایک، دو یا تین سال میں میرا ذہن تبدیل ہوسکتا ہے، لہٰذا میرے لئے اب مجموعی فٹنس کی اہمیت مزید بڑھ چکی ہے کیونکہ اس طرح کی انجریز کافی تکلیف دہ ہوتی ہیں۔ حتیٰ کہ اگر میں کوئی ٹورنمنٹ جیت جاتی ہوں تب بھی بہت زیادہ خوشی نہیں ہوتی کیونکہ انجری کی تکلیف احساسِ خوشی پر کہیں نہ کہیں غالب آنے لگتی ہے۔ ‘‘

TOPPOPULARRECENT