Saturday , May 27 2017
Home / Top Stories / جلد چمکانے والی مختلف غذائیں

جلد چمکانے والی مختلف غذائیں

مختلف غذاؤں میں موجود اینٹی آکسیڈنٹ ہماری جلد کو صحت مند بناتے ہیں اسی طرح مختلف غذائیں جلد کو مسحور کن تازگی عطاکرتی ہیں۔
پالک:اس میں جلد کو فائدہ پہنچانے والے لوٹیسن ‘ وٹامن E C B پوٹاشیم ‘ کیلشیم فولا ‘ میگنشیم اور اومیگا تھری فیٹی ایسڈ پائے جاتے ہیں۔ اتنی اہم اشیاء پرمبنی پالک سے جلد چمک اٹھتی ہے۔
اخروٹ : دن بھر میں صرف ایک اونس اخروٹ کااستعمال آپ کی صحت اور خوبصورتی دونوں کیلئے مفید ہے۔ اخروٹ کھانے سے بال اور آنکھیں چمکدار اور روشن ہوتے ہیں۔ جلد ملائم ہوجاتی ہے اور ہڈیاں مضبوط ہوتی ہیں۔ روزانہ اپنی خوراک میں اخروٹ شامل کرنے سے وزن کنٹرول ہوتا ہے اور دماغ تیزی سے کام کرتا ہے۔
ہلدی : یوں تو ہلدی کھانوں کا ذائقہ اور رنگت بڑھانے کیلئے استعمال ہوتی ہے لیکن یہ صحت اورخوبصورتی کے حصول کااہم ذریعہ بھی ہے۔ اس میں موجود جراثیم کش عناصر اسے بہت اہم بناتے ہیں۔ ہلدی چہرے پر موجود داغ دھبوں کو ہلکا کرتی ہے اور مردہ خلیات صاف کرتی ہے۔
ناریل کاپانی :  وزن گھٹانے میں ناریل کے پانی کا کوئی ثانی نہیں۔ ناریل کاپانی جلد کو نرم وملائم ہوتا ہے۔ جھائیاں صاف کرتا ہے۔ کیل مہاسوں کو کنٹرول کرتا ہے۔
گیہوں کی گھاس : یہ گھاس آپ اپنے گھر میں اْگاسکتی ہیں۔ چند درجن گندم کے دانے مٹی میں ڈال کر پانی دے دیں۔ مسلسل پانی دینے سے گھاس اْگ جائے گی اس کے جوس میں مختلف وٹامن ‘ امینوایسڈ ‘ جگر کے انزائم کیلورفائل IIپائے جاتے ہیں۔ دانتوں کے درد سے نجات دلاتی ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT