Monday , August 21 2017
Home / اضلاع کی خبریں / جلسہ افتتاح مسجد شہزادی عابد اللہ بیگ

جلسہ افتتاح مسجد شہزادی عابد اللہ بیگ

بیدر ۔ 26مارچ ( راست) انتظامی کمیٹی مسجد شہزادی عابد اللہ بیگ کے زیراہتمام اتوار 27مارچ 2016ء ‘ 1:30 بجے دن بعد نماز ظہر میلور روڈ نزدشاہین کالج بیدر کرناٹک مسجد شہزادی عابد اللہ بیگ ( عابڈس) کا افتتاح عمل میں آئے گا ۔ مرزا محمد احمد اللہ بیگ ( حامد بھائی) متولی مسجد افتتاح کریں گے ۔ مرزا محمد مجاہد اللہ بیگ مالک ایم بی الکٹریکلس عابڈس جلسہ کی صدارت کریں گے ۔ جلسہ کی مولانا شاہ نورالحق قریشی قاسمی کریں گے۔ مرزا محمد مجید اللہ بیگ نگرانی اور مرزا ذکی اللہ بیگ آرگنائزنگ سکریٹری انتظامات کا جائزہ لیں گے ۔ مفتی عبدالجلیل قاسمی ‘ مفتی مولانا غلام ‘ مفتی سید ضیاء الدین نقشبندی کے خطابات ہوں گے ۔ حیدرآباد کے ممتاز ثناء خواں قاری اسد اللہ شریف کی نعت ہوگی ۔ مرزا محمد ساجد اللہ بیگ ‘ مرزا محمد ضیاء اللہ بیگ کو کمیٹی کا نائب صدر منتخب کیا گیا ہے ۔ جبکہ صدر انتظامی کمیٹی مولانا محمد مجاہد اللہ بیگ متولی مرزا احمد اللہ بیگ عرف حامد بھائی ‘ مرزا یحییٰ اللہ بیگ کنوینر ہوں گے ۔ حیدرآباد سے عوام کی کثیر تعداد اس افتتاحی تقریب میں شرکت کرے گی ۔

TOPPOPULARRECENT