Tuesday , October 17 2017
Home / اضلاع کی خبریں / جلسہ عظمت اولیاء و نعتیہ مشاعرہ

جلسہ عظمت اولیاء و نعتیہ مشاعرہ

شاہ آباد( گلبرگہ )۔/27فبروری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)حضرت زندہ مدار ؒ کی تقاریبات عرس میں جلسہ عظمت اولیاء و نعتیہ مشاعرہ کا انعقاد عمل میں آیا۔ جس میں ہند و پاک کے معروف صوفی شاعر و سجادہ نشین حافظ اسحاق عظیم صابری کی حسانی کی زیر نگرانی منعقد ہوا۔ مہمان مقررین میر حسن (دوبئی) اور سید جانی تھے۔ ملک الشعراء حضرت حافظ علامہ صابر شاہ آبادی کی نعت و سلام سے جلسہ و مشاعرہ کا آغاز ہوا۔ محمد حسین آزاد، لیاقت علی جنیدی، میر حسن و سید حسن نے مہمانان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔ حافظ اسحاق عظیم صابری حسانی نے عظمت اولیاء پر روشنی ڈالی۔ بعد ازاں نعتیہ مشاعرہ میں سید جانی، میر حسن، تسکین صابری، غلام نبی ، اقبال عثمانی، محمد مونس، الیاس ہاشمی، بابر، محمد اکبر، یعقوب و نگرانکار جلسہ و نعتیہ مشاعرہ مولانا حافظ اسحاق عظیم صابری حسانی نے صوفینہ کلام سنایا۔ ناظم پیر زادہ نے کامیاب نظامت کی۔ پچھلے برسوں کی طرح ملک الشعراء حافظ علامہ صابر شاہ آبادی حسانی کے سلام کے بعد فاتحہ و دعائے امن عالم پر جلسہ و مشاعرہ کا اختتام عمل میں آیا۔

TOPPOPULARRECENT