Thursday , August 17 2017
Home / اضلاع کی خبریں / جلسہ یوم تعلیم کا انعقاد

جلسہ یوم تعلیم کا انعقاد

اوٹکور ۔12 ۔ نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) جامعہ عائشہ سلفیہ اوٹکور میں مولانا آزاد کی یوم پیدائش کے موقع پر 11 نومبر کو جلسہ یوم تعلیم منایا گیا ۔ اس موقع پر مولانا شریف فیضی عربک ٹیچر ، مولانا عبدالحنان جامتی سرپرست مدرسہ ، ڈاکٹر رحیم پاشاہ گدوال ، ضمیر علی امرجنتہ ، معین الدین الکٹرک ، صادق کے علاوہ دیگر نے شرکت کی ۔ مولانا شریف فیضی نے کہا کہ مولانا آزاد ایک مرد مجاہد آزادی تھے اور اس ملک کو پہلے وزیر تعلیم تھے ۔ انہوں نے ملک کی آزادی کیلئے کئی قربانیاں دی ہیں کہیں جاکر ہمارا ملک ازاد ہوا ہے ۔ مولانا عبدالحنان جامعی نے مولانا آزاد کی سوانح عمری یوم تعلیم کی اہمیت کو سیر حاصل گفتگو کرتے ہوئہے قوم کا ایک بہترین معمار کہا جن کے کاوشیں بھری پڑی ہوئی ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT