Thursday , August 17 2017
Home / ہندوستان / جلیان والا باغ اکسپریس کے 3 کوچیس پٹریوں سے اترگئے

جلیان والا باغ اکسپریس کے 3 کوچیس پٹریوں سے اترگئے

مراد آباد ۔ /7 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ٹاٹا نگر جانے والی جلیان والا باغ اکسپریس کے 3 کوچ کٹگھر ہالٹ اسٹیشن کے قریب پٹریوں سے اتر گئے ۔ جس کے باعث لکھنؤ کی سمت ٹرین خدمات میں تاخیر ہوگئی۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ امرتسر سے ٹاٹا نگر جانے والی جلیان والا باغ اکسپریس کے 2 سلیپرس اور ایک اے سی کوچ کل رات رام گنگا برج عبور کرنے کے بعد پٹریوں سے اتر گئے تاہم اس حادثہ میں کوئی زخمی نہیں ہوا ۔ ڈیویژنل ریلوے منیجر مراد آباد مسٹر پرمود کمار نے بتایا کہ مراد آباد سے گزرنے والی تمام ٹرینوں کی رفتار کو دھیمی کردی گئی جبکہ لکھنؤ جانے والی 20 ٹرینوں کا رخ چاندوس کی سمت موڑ دیا گیا جو کہ 2 گھنٹے تاخیر سے چل رہی ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ یہ حادثہ انسانی غلطی کی وجہ سے پیش آیا۔ جبکہ ٹریفک انسپکٹراور اسٹیشن ماسٹر کو فی الفور معطل کردیا گیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT