Tuesday , October 24 2017
Home / ہندوستان / جلی کٹو کیلئے بروقت اقدامات نہ کرنے کا الزام ڈی ایم کے کا مظاہرہ

جلی کٹو کیلئے بروقت اقدامات نہ کرنے کا الزام ڈی ایم کے کا مظاہرہ

چنئی ۔ 13جنوری (سیاست ڈاٹ کام) تمل ناڈو میں اپوزیشن ڈی ا یم کے نے آج اس سال بیلوں کی لڑائی جلی کٹو کے انعقاد کے لئے بروقت اقدامات نہ لینے کے لئے مرکز اور ریاستی حکومتوں کی مذمت کرتے ہوئے ایک ریاستی سطح کا مظاہرہ کیا۔  پارٹی نے اس مسئلہ کے تعلق سے غوروخوض کے لئے آل انڈیا انا ڈی ایم کے کے ارکان پارلیمان سے بات چیت کی اجازت منظور نہ کرنے کے لئے وزیراعظم نریندر مودی پر نکتہ چینی کی ہے ۔جلی کٹو تمل کلچر ورثہ اور رواج کی علامت ہے ۔  ڈی ایم کے نے انیمل ویلفیر بورڈ آف انڈیا پر پابندی لگانے کا بھی مطالبہ کیا اور ان کی جگہ ایک نئی کمیٹی کی تشکیل کا مطالبہ کیا جن میں ٹی ای ٹی اے پر پابندی کے علاوہ اپوزیشن پارٹی نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ اس کمیٹی میں تمل ناڈو سے ایک رکن کو شامل کیا جائے جو بیلوں پر مظالم ڈھانے کا حوالہ دیتے ہوئے ایک امتناع حاصل کرنے سپریم کورٹ سے رجوع ہونے کے لئے اہمیت کا حامل ہے ۔  شہر میں احتجاج کی قیادت کرتے ہوئے ڈی ایم کے کے کارگزار صدر و اپوزیشن کے لیڈر ایم کے اسٹالن نے مرکز سے پرزور اپیل کی کہ کھیلوں کے انعقاد کے لئے فوری طور پر ایک آرڈیننس کا اعلان کیا جائے ۔  جو سپریم کورٹ کی پابندی کی وجہ سے بیلوں کی یہ لڑائی گذشتہ دو برسوں کے دوران منعقد نہیں ہوسکی تھی۔ مرکزی وزیر کے اس دعوے کا حوالہ دیتے ہوئے کہ وہ حتی کہ آدھی رات تک آرڈیننس کا اعلان کرنے کے لئے تیار ہے ۔  اگر سپریم کورٹ اس کی منظوری دے ‘ اسٹالن نے کہا کہ پونگل کے لئے ہنوز ایک دن باقی ہے ‘مرکز کو چاہئے کہ فوری طو رپر آرڈیننس کا اعلان کرے ۔

TOPPOPULARRECENT