Friday , August 18 2017
Home / Top Stories / جلی کٹو کی تائید میں عوامی احتجاج سوشل میڈیا مہم کا اثر

جلی کٹو کی تائید میں عوامی احتجاج سوشل میڈیا مہم کا اثر

CHENNAI, JAN 18 (UNI)- Hundreads of youths and students from various colleges staging a demonstration at Marina Beach demanding lift a ban on 'Jallikattu' (Bull-taming), in Chennai on Wedneday. UNI PHOTO-37u

چینائی ۔ 18 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) جلی کٹو کے مسئلہ پر سوشل میڈیا نے اہم رول ادا کیا جس کی وجہ سے اس تہوار کی تائید کرنے والے لاکھوں افراد آج ٹاملناڈو کے مرینا بیچ اور دیگر حصوں میں جمع ہوگئے۔ فیس بک پر ہم جلی کٹو چاہتے ہیں، ہم اس کی تائید کرتے ہیں اور ہم متحد ہیں جیسے پیامات کی بھرمار تھی۔ اسی طرح ٹوئیٹر پر بھی جلی کٹو کی تائید میں مہم چلائی گئی۔ مختلف شعبہ حیات سے تعلق رکھنے والے عوام بالخصوص طلبہ کی ایک کثیر تعداد نے یہاں جمع ہوکر احتجاج کیا۔ چیف منسٹر ٹاملناڈو پنیر سلوم نے بھی جلی کٹو کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہمارا روایتی حق ہے۔ سپریم کورٹ نے اس تہوار کے بارے میں ابھی قطعی فیصلہ نہیں سنایا ہے۔

TOPPOPULARRECENT