Monday , October 23 2017
Home / ہندوستان / جلی کٹو کے خلاف حکم التواء کی برخواستگی سے انکار

جلی کٹو کے خلاف حکم التواء کی برخواستگی سے انکار

نئی دہلی ۔ /13 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) سپریم کورٹ نے آج ٹاملناڈو میں جلی کٹو( بل فائٹ) کے خلاف عائد پابندی برخاست کردینے سے متعلق مرکز کے اعلامیہ پر حکم التواء اٹھادینے سے انکار کردیا ہے ۔ جسٹس دیپک سوا اور جسٹس این وی رمنا پر مشتمل بنچ نے کل اپنے احکامات میں مرکزی اعلامیہ پر حکم التواء جاری کردیا اور کہا تھا کہ اس میں ردوبدل کی ضرورت نہیں ہے ۔ بنچ نے کہا کہ یہ استدلال ناقابل قبول ہے کہ عدالت کی سخت نگرانی میں ’جلی کٹو‘ منعقد کیا جائے گا ۔ واضح رہے کہ ٹاملناڈو کے بعض شہریوں نے درخواست نظرثانی پیش کی تھی جس میں جلی کٹو کی قدیم روایت برقرار رکھنے کیلئے حکم التواء برخاست کردینے کی گذارش کی گئی تھی ۔

TOPPOPULARRECENT