Tuesday , May 23 2017
Home / کھیل کی خبریں / جمائکا کے دو ایتھلیٹوں پر ڈوپ کا الزام

جمائکا کے دو ایتھلیٹوں پر ڈوپ کا الزام

کنگسٹن۔22  مارچ (سیاست ڈاٹ کام ) دولت مشترکہ کھیلوں میں400  میٹرس ہرڈل چیمپئن کیلسے ا سپینسر اور عالمی ریلے میڈلسٹ رائکر ھالٹن کو جمائیکا ایتھلیٹکس اسوسی ایشن نے اینٹی ڈوپنگ قوانین کی خلاف ورزی کا قصوروار پایا ہے اور انہیں عارضی طور پر معطل کر دیا گیا ہے ۔جمائیکا ایتھلیٹکس ایڈمنسٹریٹیو اسوسی ایشن (جے اے اے اے ) نے ایک بیان جاری کر کے کہا ہم جمائیکا کے اینٹی ڈوپنگ کمیشن (جاڈکو) نے اپیل کی ہے کہ ایتھلیٹ ا سپینسر اور ھائلٹن کے خلاف اینٹی ڈوپنگ قوانین 2015 کی دفعہ آٹھ کے تحت آزاد تادیبی کمیٹی میں سماعت کی جائے ۔  دونوں کھلاڑیوں کو ضابطہ 2.3 کی خلاف ورزی کا قصوروار پایا گیا ہے جس کے تحت کھلاڑیوں کا اپنے نمونے کو جمع کروانے سے منع کرنا یا اسے جان بوجھ کر نظر انداز کرنا شامل ہے ۔ دریں اثناء دونوں جمائیکا کھلاڑیوں کو چار سال کی معطلی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ۔واضح رہے کہ اسپینسر نے گلاسگو دولت مشترکہ کھیل 2014 میں گولڈ میڈل جیتا تھا۔  ھالٹن نے2011 ورلڈ چیمپئن شپ میں 4×400 ریلے میں برونز میڈل جیتا تھا۔ دونوں کھلاڑیوں کو فی الحال عارضی طور پر معطل کر دیا گیا ہے

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT