Thursday , August 17 2017
Home / ہندوستان / جماعت اسلامی لیڈرس کو پھانسی بنگلہ دیش حکومت کو ہندوستان کی تائید

جماعت اسلامی لیڈرس کو پھانسی بنگلہ دیش حکومت کو ہندوستان کی تائید

نئی دہلی ۔ 24 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان امکان ہیکہ بنگلہ دیش میں 1971ء کی جدوجہد آزادی کے دوران جنگی جرائم کے الزام پر دو بااثر اپوزیشن قائدین کو پھانسی کے مسئلہ پر حکومت کی تائید کرے گا۔ اگر یہ موضوع کسی بین الاقوامی فورم میں اٹھایا جائے تو حکومت ہند کی حکومت بنگلہ دیش کو تائیدکی جائے گی۔ حکومت کا یہ تجزیہ ہیکہ جماعت اسلامی دو قائدین کو پھانسی کے بعد بنگلہ دیش میں کشیدگی پیدا کرنے کی کوشش کررہی ہے اور ایسا کوئی ثبوت فی الحال نہیں ملا کہ آئی ایس کا بنگلہ دیش میں کوئی وجود ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ حکومت بنگلہ دیش کے ان فیصلوں کے معاملہ میں حکومت ہند کی تائید برقرار رہے گی۔
پاکستان نے 18 ہندوستانی
ماہی گیروں کو پکڑ لیا
احمدآباد۔ 24 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی بحریہ نے 18 ہندوستانی ماہی گیروں کو حراست میں لے لیا اور ان کی 3 کشتیاں ضبط کرلیں۔ نیشنل فش ورکرس فورم کے ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ گجرات ساحل کے جکاہو بندرگاہ کے قریب پاکستانی میری ٹائم سیکوریٹی ایجنسی نے 18 ہندوستانی ماہی گیروں کو حراست میں لے لیا ہے۔ یہ ماہی گیر سمندر میں مچھلی پکڑنے کیلئے گئے تھے ۔ انہیں کراچی بندرگاہ لے جایا گیا جہاں جیل میں رکھا گیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT