Wednesday , September 20 2017
Home / اضلاع کی خبریں / جماعت اسلامی کا ملک کے موجودہ حالات اور ہماری ذمہ داریاں پر جلسہ عام

جماعت اسلامی کا ملک کے موجودہ حالات اور ہماری ذمہ داریاں پر جلسہ عام

نظام آباد:9؍ اکتوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ناظم ضلع جماعت اسلامی ضلع نظام آباد (مشرق و مغرب) کی اطلاع کے بموجب جماعت اسلامی ہند امت مسلمہ میں دینی شعور بیداری اور وقتاًفوقتاً ملک کے حالات اور ان کی ذمہ داریوں کے احساس دلانے کے مقصد کے تحت مختلف پروگرامس منعقد کرتی آرہی ہے چنانچہ اس سلسلہ میں بتاریخ 11؍ اکتوبر بروز اتوار بعد نماز مغرب بمقام نالج پارک انٹرنیشنل اسکول گرائونڈ بودھن روڈ نظام آباد پر ایک عظیم الشان خطاب عام بعنوان ’’ملک کے موجودہ حالات اور ہماری ذمہ داریاں‘‘ منعقد کرنے جارہی ہے۔ جس کی صدارت محترم مولانا حامد محمد خان امیر حلقہ جماعت اسلامی ہند حلقہ تلنگانہ و اڑیسہ انجام دیں گے۔ مہمانان خصوصی کی حیثیت سے ایم این بیگ زاہد ریاستی جنرل سکریٹری،محمد عبدالعزیز ریاستی سکریٹری، خواتین کیلئے پردہ کا خصوصی انتظام رہے گا۔ احمد عبدالحلیم امیر مقامی نے عامتہ المسلمین سے معہ دوست احباب شرکت و استفادہ خواہش کی ہے۔

TOPPOPULARRECENT