Friday , September 22 2017
Home / اضلاع کی خبریں / جماعت اسلامی کی جانب سے اُگادی کارڈس کی تقسیم

جماعت اسلامی کی جانب سے اُگادی کارڈس کی تقسیم

اوٹکور 8 اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جماعت اسلامی ہند اوٹکور کی جانب سے غیر مسلم برادران وطن میں اُگادی تہوار کے موقع پر اُگادی مبارکباد کارڈس کی تقسیم عمل میں آئی۔ الحاج عبدالخالق کلوال امیر مقامی جماعت اسلامی نے بتایا کہ اسلام انسانیت کی بنیاد پر قائم ہے۔ ملک میں خوشحالی اور امن و امان کے لئے نیا سال اُگادی کے مبارکبادی کارڈس میں اس کا ذکر موجود ہے۔ اس موقع پر سب انسپکٹر پولیس اوٹکور پراوین کمار، جناب ایم بال ریڈی سابق سرپنچ، جناب سوریہ پرکاش ریڈی زیڈ پی ٹی سی ممبر، جناب اروند کمار کانگریس، ایم بھاسکر سرپنچ، سب پوسٹ ماسٹر ایشورپا اوٹکور، تحصیلدار راما راؤ، ایم پی ڈی او وجئے اماں، کیشو راؤ قائد آر ایس ایس، بی جے پی پریسڈنٹ لکشمی، اے بی وی پی صدر ہنمنتو، ٹی شنکر ٹی آر ایس، شیکھر ریڈی منڈل پریسڈنٹ ٹی آر ایس، ایم گوپال ریڈی ٹی ڈی پی کے علاوہ تلگو صحافیوں کو بھی جماعت اسلامی اُگادی کارڈس کی تقسیم پر اظہار تشکر کیا گیا۔ اس موقع پر جناب منظور احمد گنتہ رکن جماعت اسلامی، جناب منصور علی تاڑپتری رکن جماعت، عبدالرشید صدر ایس آئی او، جاوید امرچنتہ کارکن محبوب علی صدر انتظامی کمیٹی جامع مسجد کے علاوہ دیگر موجود تھے۔ اوٹکور میں 150 سے زائد کارڈس کی تقسیم عمل میں لائی گئی۔

TOPPOPULARRECENT