Monday , August 21 2017
Home / پاکستان / جماعت الدعوۃ اور لشکر طیبہ کی خبروں کی نشر و اشاعت پر امتناع

جماعت الدعوۃ اور لشکر طیبہ کی خبروں کی نشر و اشاعت پر امتناع

اسلام آباد ۔2 نومبر ۔ (سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان نے عسکریت پسند گروپس جیسے جماعت الدعوۃ کے خلاف دھاوؤں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے اُن سے متعلق خبروں کی نشر و اشاعت پر امتناع عائد کردیا۔ پاکستانی برقی ذرائع ابلاغ نگرانکار اتھاریٹی نے ایک اعلامیہ جاری کرتے ہوئے تمام سٹلائیٹس ٹی وی چیانلس اور ایف ایم ریڈیو کو ہدایت دی ہے کہ لشکر طیبہ، جماعت الدعوۃ اور فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کی خبریں نہ تو نشر کی جائیں اور نہ شائع کی جائیں۔ جماعت الدعوۃ اور فلاح انسانیت فاؤنڈیشن لشکر طیبہ کی ہی ذیلی تنظیمیں ہیں ۔ یہ پہلی مرتبہ ہے جبکہ حکومت پاکستان نے اعتراف کیا ہے کہ یہ دونوں تنظیمیں لشکر طیبہ سے الحاق رکھتی ہیں۔ اعلامیہ کے بموجب ایسے تمام اداروں کے خلاف قومی لائحہ عمل کے ایک حصہ کے طورپر کارروائی کی جائے گی ۔ پاکستانی سٹلائیٹس ٹی وی چیانلس اور ایف ایم ریڈیوز کو سختی سے احکام کی تعمیل کی ہدایت دی گئی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT