Wednesday , August 16 2017
Home / پاکستان / جماعت الدعوۃ بھی مشتبہ تنظیموں میں شامل: پاکستانی وزیر

جماعت الدعوۃ بھی مشتبہ تنظیموں میں شامل: پاکستانی وزیر

اسلام آباد 13 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے ایک سینئر وزیر نے ایک اہم بیان دیتے ہوئے کہاکہ ممبئی حملوں کے کلیدی ملزم حافظ سعید کی جماعت الدعوۃ اُن تنظیموں میں شامل ہے جس کی سرگرمیوں پر حکومت کڑی نظر رکھ رہی ہے۔ ریاستی وزیرداخلہ بلیغ الرحمن نے سینیٹ میں پوچھے گئے سوالات کا جواب دیتے ہوئے یہ بات کہی جہاں پاکستانی انٹلی جنس کے رول پر بحث کی گئی تھی۔ مسٹر رحمان نے کہاکہ جماعت الدعوۃ بھی مشتبہ تنظیموں میں شامل ہے۔ اگر جماعت الدعوۃ اپنے فلاحی و امدادی کاموں کے علاوہ کسی مشتبہ سرگرمی میں ملوث پائی گئی تو اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ انھوں نے سینیٹ کو یاد دلایا کہ جماعت الدعوۃ پر 2008 ء اور 2010 ء پر امتناع عائد کیا گیا تھا تاہم لاہور ہائی کورٹ کے فیصلہ کے بعد جماعت الدعوۃ کو اُس کے فلاحی و امدادی کام انجام دینے کی اجازت دی گئی تھی۔

TOPPOPULARRECENT