Saturday , September 23 2017
Home / پاکستان / جماعت الدعوۃ کو ہندوستانی ویزا مطلوب

جماعت الدعوۃ کو ہندوستانی ویزا مطلوب

لاہور ۔ 26 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ممبئی حملوں کے سرغنہ حافظ سعید کی تنظیم جماعت الدعوۃ کے ارکان نے جن میں ڈاکٹرس اور پیرا میڈیکل اسٹاف شامل ہے، نے کشمیر میں زخمیوں کی طبی خدمات انجام دینے کیلئے ویزہ کی درخواست داخل کی ہے۔ 30 ڈاکٹرس اور پیرا میڈیکل اسٹاف نے ’’مسلم میڈیکل مشن‘‘ کے تحت کشمیر کے سفر کیلئے آن لائن ویزا درخواست داخل کی ہے۔
جماعت الدعوۃ کی میڈیا ٹیم کے ایک رکن احمد ندیم نے یہ بات بتائی۔ تمام درخواست گذاروں نے ویزے کے حصول کیلئے جو وجوہات بتائی ہیں، وہ یکساں ہیں یعنی وہ تمام کشمیر کا سفر اس لئے کرنا چاہ رہے ہیں کہ وہاں زخمیوں کی حکومت ہند کی جانب سے مناسب دیکھ بھال اور علاج نہیں کیا جارہا ہے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT