Thursday , August 17 2017
Home / پاکستان / جماعت الدعوۃ کی واشنگٹن سے بھی خبروں پرامتناع

جماعت الدعوۃ کی واشنگٹن سے بھی خبروں پرامتناع

لاہور ۔ 13مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) ممبئی دہشت گرد حملے کے کلیدی سازشی حافظ محمد سعید نے آج نواز شریف حکومت پر جماعت الدعوۃ کی خبروں پر پاکستانی ذرائع ابلاغ پر امتناع عائدکرنے کی بناء پر سخت تنقید کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ امریکہ کی ہدایت پر حکومت نے ایسا اقدام کیا ہے ۔ پاکستانی برقی ذرائع ابلاغ ریگولیٹری اتھاریٹی نے 2نومبر سے پاکستانی ٹی وی چینلس کو جماعت الدعوۃ کی ہر قسم کی خبریں نشر کرنے پر پابندی عائد کردی تھی ۔ اس کے علاوہ فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کی خبروں پر بھی امتناع عائد کیاتھا ۔ مبینہ طور پر فلاح انسانیت فاؤنڈیشن بھی جماعت الدعوۃ کی ہی ایک شاخ ہے ۔ جماعت الدعوۃ کے سربراہ محمد سعید نے کہا کہ حکومت پاکستان کا یہ اقدام حکومت امریکہ کی ہدایت پر کیا گیاہے ۔ محمد سعید پر حکومت ہند نے الزام عائد کیاہے کہ وہی ممبئی دہشت گرد حملے کے کلیدی سازشی ہے اس لئے انہیں جلد از جلد سزا دی جائے لیکن پاکستانی عدالت نے ثبوتوں کی عدم موجودگی کی بنا ء انہیں رہا کردیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT