Wednesday , August 16 2017
Home / ہندوستان / جمشید پور میں دیوار گرنے سے 2افراد ہلاک

جمشید پور میں دیوار گرنے سے 2افراد ہلاک

جمشید پور۔/28جولائی، ( سیاست ڈاٹ کام ) جمشید پور میں گزشتہ 3یوم سے مسلسل بارش کے باعث نشیبی علاقوں میں سینکڑوں مکانات پانی میں محصور ہوگئے ہیں جبکہ ایک دیوار منہدم ہوجانے سے ایک ہی خاندان کے 2افراد بشمول ایک لڑکا ہلاک ہوگئے۔ یہ واقعہ علاقہ سیتا رام ڈیرہ میں پیش آیا۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ فولادی شہر کے قریب دریائے کھرکھائی خطرہ کے نشان سے اوپر اور سورنا ریکھا ندی خطرہ کے نشان سے نیچے بہہ رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ زور دار بارش سے باغ بیرا، شاستری نگر، جگلائی، مانگو میں تقریباً 100مکانات پانی میں محصور ہوگئے ہیں جس کے پیش نظر عوام کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جارہا ہے۔واضح رہے کہ جمشید پور میں گزشتہ آٹھ دن سے کشیدہ حالات اور کرفیو کے نفاذ سے عوام مشکلات سے دوچار تھے اور اب مسلسل بارش سے وہ مکانات میں محصور ہونے پر مجبور ہیں اور حکومت بھی راحت اور امدادی اقدامات کرنے سے قاصر نظر آرہی ہے۔

TOPPOPULARRECENT