Wednesday , September 20 2017
Home / اضلاع کی خبریں / جمعہ کا احترام اور کثرت سے اذکار کرنیکی تلقین

جمعہ کا احترام اور کثرت سے اذکار کرنیکی تلقین

ظہیرآباد /16 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) جمعہ کا احترام ہر مسلمان پر لازمی ہے ۔ جمعہ تمام دنوں کا سردار ہے ۔ جمعہ کے دن اللہ کا فضل و کرم ہوتا ہے ۔ جمعہ کے دن ملائکہ کرام ہر وہ مسجد کے سامنے آتے ہیں جہاں جمعہ کی نماز ہوتی ہے ۔ ہر مصلی کا نام فہرست میں لکھتے ہیں اور خدا تعالی کی بارگاہ میں پیش کرتے ہیں ۔ جمعہ کے اہتمام کے متعلق اللہ تعالی اپنے کلام قرآن مجید میں ایک کامل سورۃ کو نازل فرمایا ہے ۔ جمعہ کے دن کیڑے مکوڑے آپس میں مل کر پوچھتے ہیں ۔ آج کا دن کتنا اچھا دن ہے ۔ جمعہ کا احترام آسمانی کعبہ پر بھی ہوتا ہے ۔ جمعہ کے دن کثرت سے درود شریف اور ذکر شریف کرنی چاہئے ۔ ان خیالات کا اظہار مولانا محمد یوسف صوفی قادری خطیب مسجد حفیظ کملیہ ظہیرآباد نے کثیر اجتماع سے کیا ۔ اس اجتماع کی سرپرستی حضرت محمد معین الدین قادری سیلانی سجادہ نشین حضرت قادر بابا ولیؒ نے کی ۔ مولانا نے قرآن پاک کا حوالہ دیتے ہوئے اے ایمان والوں جب نماز جمعہ کیلئے اذاں کہی جائے تو تم فوراً اللہ کے ذکر کیلئے نکل جاؤ یعنی نماز جمعہ ادا کرنے کیلئے نکل جاؤ یہ تمہارے لئے بہتر ہے اور نماز جمعہ کی اذاں ہوتے ہی خرید و فروحت کو وہیں روک دو اور نماز کیلئے نکل جاؤ اور نماز جمعہ ہونے کے بعد پھر زمین پر پھیل جاؤ ، مولانا صوفی نے کہا کہ لوگ اکثر خطبہ ہونے کے بعد صرف دو رکعت فرض ادا کرنے کیلئے آتے ہیں جبکہ جمعہ کا خطبہ سننا واجب ہے ۔ سنت موکدہ نہ پڑھنے والا بھی گناہ گار ہوجاتا ہے ۔ خطیب صاحب خطبہ دیتے وقت لغوبات کرنا گناہ ہے ۔ مولانا نے خطبہ کے آداب سے لوگوں کو مفصل انداز میں واقف کروایا ۔ مولانا قرآن و حدیث شریف کا حوالہ دیتیہ وئے کہا کہ جمعہ کے دن جو شحص مرتا ہے ۔ وہ شہیدوں میں اٹھایا جاتا ہے اور فتنہ قبر سے محفوظ رہتا ہے ۔ جمعہ کے دن کی دعاء اللہ تعالی کی بارگاہ معقول ہوتی ہے۔ جمعہ کے دن ایک ساعت ایسی ہوتی ہے جو دعاء رد نہیں کی جاتی بلکہ قبول ہوتی ہے ۔ آخر میں مولانا نے دعاء فرمائی کہ دنیا کے ہرمسلمان کو اللہ تعالی جمعہ کا احترام کرنے اور جمعہ کی نماز کیلئے جلد از جلد مسجد کو جانے کی توفیق عطا فرمائیں ۔

TOPPOPULARRECENT