Tuesday , August 22 2017
Home / ہندوستان / جمنا کنارے کلچر پروگرام پیش کرنے روی شنکر بضد

جمنا کنارے کلچر پروگرام پیش کرنے روی شنکر بضد

نئی دہلی ۔ /10 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) آرٹ آف لیونگ کے بانی سری سری روی شنکر نے آج اپنے موقف کی پرزور مدافعت کی کہ وہ ماحولیات کی خلاف ورزی کے لئے نیشنل گرین ٹریبونل کی جانب سے ان کی تنظیم پر عائد کردہ جرمانہ ادا نہیں کریں گے بلکہ وہ جیل جانا پسند کریں گے ۔ جمنا کے کنارے وہ ایک کلچر پروگرام پیش کررہے ہیں ۔ ان کا کہنا ہے کہ ہم نے ایسا کوئی غلط کام نہیں کیا ہے ۔ ہم اپنے فیصلہ پر قائم ہیں اور جرمانہ ادا کرنے کے بجائے جیل جائیں گے ۔ این جی ٹی نے چہارشنبہ کے دن ان پر ماحولیات کی خلاف ورزی پر پانچ کروڑ روپئے کا جرمانہ عائد کیا تھا تاکہ ان سے 3 روزہ کلچرل پروگرام کی صفائی کے لئے ماحولیات کا مصارف وصول کیا جائے ۔

TOPPOPULARRECENT