Tuesday , August 22 2017
Home / ہندوستان / جموںو کشمیر رکن اسمبلی کا سٹ ان احتجاج

جموںو کشمیر رکن اسمبلی کا سٹ ان احتجاج

سرینگر 19 جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) آزاد رکن اسمبلی شیخ عبدالرشید نے تقریبا دو درجن کارکنوں کے ہمراہ آج یہاں ایک ویران سڑک پر ایک گھنٹہ طویل پرامن سٹ ان احتجاج منظم کیا ۔ یہ اجتجاج انہوں نے وادی میں جاری تشدد میں عام شہریوں کی ہلاکت کے خلاف کیا ۔ سیاہ پرچم اور پلے کارڈز تھامے ہوئے رکن اسمبلی نے عوامی اتحاد پارٹی کے کارکنوں کے ہمراہ شہر میں پریس انکلیو پر جمع ہو کر بند دوکان کے باہر پر امن سٹ ان احتجاج منظم کیا ۔ کچھ پلے کارڈز جو کارکن تھامے ہوئے تھے ان پر تحریر تھا کہ کشمیریوں کی ہلاکت کا سلسلہ روکا جائے ۔ پلے کارڈز پر تحریر تھا کہ استصواب عامہ ہی مسئلہ کشمیر کا واحد حل ہے اور ہندوستان سب سے بڑی غیر کارکرد جمہوریت ہے ۔ ایک پلے کارڈ پر تحریر تھا کہ ہندوستان ‘ کشمیر میں خون بہا رہا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT