Tuesday , August 22 2017
Home / سیاسیات / جموںو کشمیر میں حکومت کا وجود نہیں : کانگریس

جموںو کشمیر میں حکومت کا وجود نہیں : کانگریس

سرینگر۔15 ستمبر۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) کانگریس نے آج جموں و کشمیر میں حکومت کے وجود کے بارے میں سوال اُٹھایا اور موجودہ صورتحال کا 1990 ء کے دہے سے تقابل کیا جس وقت عسکریت پسندی انتہائی عروج پر تھی ۔ جموں و کشمیر پردیش کانگریس کمیٹی صدر غلام احمد میر نے کہاکہ صورتحال انتہائی ابتر ہوچکی ہے اور اس وقت کئی مسائل درپیش ہے ۔ ایسا لگتا ہے یہاں حکومت کا وجود نہیں اور یہ بھی نہیں معلوم کہ حکومت کون چلارہا ہے اور اس کا ریموٹ کنٹرول کہاں ہے ؟

 

راجیو اور اندرا گاندھی کے ڈاک ٹکٹ منسوخ
نئی دہلی ۔ 15 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) حکومت نے فیصلہ کیا ہیکہ سابق وزرائے اعظم راجیو اور اندرا گاندھی کے ڈاک ٹکٹ محکمہ ڈاک کے نئے قطعی مرکزی موضوع کے تحت مزید استعمال نہ کئے جائیں۔ اس کا مطلب یہ ہیکہ یہ ڈاک ٹکٹ باقاعدہ خدمات کیلئے آئندہ استعمال نہیں کئے جائیں گے۔ ان کی جگہ شیاما پرساد مکرجی، دین دیال اپادھیائے، سبھاش چندر بوس، ولبھ بھائی پٹیل، شیواجی، مولانا آزاد، بھگت سنگھ، جئے پرکاش نارائن، رام منوہر لوہیا، وویکاننداور مہارانا پرتاپ کے ٹکٹ جاری کئے جائیں گے۔

TOPPOPULARRECENT