Thursday , September 21 2017
Home / ہندوستان / جموں ائرپورٹ کے عصری ٹرمنل کا افتتاح

جموں ائرپورٹ کے عصری ٹرمنل کا افتتاح

جموں 17 اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام ) چیف منسٹر جموں و کشمیر محبوبہ مفتی اور مرکزی وزیر شہری ہوابازی اشوک گجپتی راجو نے آج جموں ائرپورٹ میں انتہائی عصری سہولتوں سے لیس ٹرمنل کا افتتاح انجام دیا ۔ مرکزی منسٹرس آف اسٹیٹ جتیندر سنگھ اور جئینت سنہا کے علاوہ ڈپٹی چیف منسٹر جموںو کشمیر نرمل سنگھ اور اسپیکر اسمبلی کویندر گپتا بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ محبوبہ مفتی نے ٹرمنل کے افتتاح کے بعد کہا کہ آج ٹرمنل بلڈنگ کو عصری بناتے ہوئے ایک نئی شروعات کی گئی ہے جہاں عصری سہولیات دستیاب ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک بہتر ائرپورٹ کی تعمیر کا بھی منصوبہ ہے جس کیلئے متبادل اراضی کی نشاندہی کی جائیگی ۔ انہوں نے کہا کہ جموں وکو ایک آزادانہ سیاحتی مقام کے طور پر ترقی دینے ان کے والد اور سابق چیف منسٹر مفتی محمد سعید مرحوم کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے اس نئے ٹرمنل سے مدد ملے گی ۔ انہوں نے کہا کہ جموں میں کئی سیاحتی مقامات ہیں اور یہ ایک آزاد سیاحتی مرکز کے طور پر ابھرنے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔ انہوں نے ترقی کے سفر کیلئے وزیر اعظم نریند رمودی کی بھی ستائش کی اور کہا کہ ملک ترقی کی راہ پر ایک ہاتھی کی طرح آگے بڑھ رہا ہے ۔ مرکزی وزیر اشوک گجپتی راجو نے ائرپورٹ ٹرمنل کی تکمیل کی ستائش کی ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT