Thursday , September 21 2017
Home / Top Stories / جموں اور کشمیر کے پلوامہ میں کرکٹ میاچ کے دوران پی او کے کا قومی ترانہ : ویڈیو

جموں اور کشمیر کے پلوامہ میں کرکٹ میاچ کے دوران پی او کے کا قومی ترانہ : ویڈیو

سری نگر: سوشیل میڈیا پرجنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع میں ایک کرکٹ میاچ کے آغاز سے قبل پاکستان کے مقبوضہ کشمیر کا ترانہ تیزی کے ساتھ وائیرل ہورہاہے جس کے متعلق پولیس نے تحقیقات بھی شروع کردی ہے۔اتوار کے روزمذکورہ ویڈیو ضلع پلوامہ کے اسٹیڈیم میں تیار کیاگیاتھا جس میں دوٹیمیں شائننگ اسٹارس پامپوری اور پلوامہ ٹائیگریس دیکھائی دے رہی ہیں۔

دونوں ٹیمیں میاچ کے آغاز سے قبل قطار میں کھڑے ہوئے ہیں اور پاکستان کے مقبوضہ کشمیر(پی او کے)کا قومی ترانہ بجایاجارہا ہے۔سوشیل میڈیا پر ویڈیووائرل ہونے کے بعد پولیس کے کان کھڑے ہوگئے اور اس نے تحقیقات شروع کردی۔متوفی دہشت گردوں کے پوسٹرس پر گروانڈ پر چسپاں کئے گئے تھے اور میاچ کے ایوارڈس بھی متوفی شدت پسندوں کے نام سے موسوم تھے۔ پلوامہ اسٹیڈیم جہاں پر مذکورہ کرکٹ میاچ چل رہا تھا وہ ڈگری کالج کی عمارت سے متصل ہے جو وادی میں طلبہ کی جانب سے جاری احتجاج کا مرکز بھی مانا جاتا ہے۔

مذکورہ واقعہ ایک دیڑھ ماہ قبل وائیرل ہوئے ویڈیو کے بعد پیش آیا جس میں کشمیر کرکٹ ٹیمیں پاکستان ٹیم کے یونیفارم میں کھڑے پڑوسی ملک کا قومی ترانہ گارہے تھے۔ وہ ویڈیو وائیر ل ہونے کے فوری بعد وادی حالات کشیدہ ہوگئے تھے۔

TOPPOPULARRECENT